• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے: ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں  ویانا حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں امریکا آسٹریا، فرانس سمیت یورپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودیوں کی عبادت گاہ (معبد) کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہوئے۔


آسٹریا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک حملہ آور مفرور ہے، انہوں نے حملے کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سٹی سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے شہریوں سے عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین