عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا کہنا ہے کہ عنقریب اُن کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ وہ دوسرے لوگوں کی شادیوں میں شرکت کرکے خوشی محسوس کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے اُن کے حالیہ انٹرویو میں اُن کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ میزبان کے سوال پر فاطمہ ثناء شیخ نے کہا کہ فی الحال میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے کہا کہ میرے بہترین دوستوں کی شادیاں ہو رہی ہیں اور میں اُن کی شادی میں جاکر اتنی ہی خوشی محسوس کرتی ہوں جتنی کہ میرے دوست کرتے ہیں۔
فاطمہ ثناء شیخ نے کہا کہ میرا ایسا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے کہ آپ مجھے جلد ہی کسی کے ساتھ گلیارے سڑک (تنگ راستوں) پر چلتا دیکھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔
فاطمہ ثناء شیخ نے بتایا تھا کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں، اُنہیں بھی تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
خیا ل رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے سال 2016 میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ، جس کے بعد وہ 2018 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔