• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا گلگت بلتستان کے بارے میں بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا گلگت بلتستان پر غیرضروری بیان مسترد کرتےہ یں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا معاملے پر بیان دینے کے لیےتاریخی، قانونی یا اخلاقی کوئی جواز نہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے بیانات اور جھوٹے دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  قائم  ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ، غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کےحق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فوری ختم کرے۔

تازہ ترین