• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات، پولنگ مکمل، ٹرمپ اور بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ، دونوں امیدواروں کو کامیابی کا یقین

ٹرمپ اور بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ، دونوں امیدواروں کو کامیابی کا یقین


واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں) امریکی صدارتی انتخاب، پولنگ مکمل، ٹرمپ اور بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ، دونوں امیدواروں کو کامیابی کا یقین،ا لیکشن سے قبل تاریخی 10کروڑ 20 لاکھ ارلی ووٹنگ، پنسلوینیا، فلوریڈا، اوہیو، ٹیکساس، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، ایریزونا، ورجینیا، وسکونسن میں گھمسان کا رن، نتائج کیلئے ووٹس کی گنتی جاری، ڈونالڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ ابھی سے جیت کا سوچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

فاتح کا اعلان 3نومبر کو ہی ہونا چاہیے، پوری دنیا انتظار کر رہی ہے، امریکا انتظار کررہا ہے جبکہ بائیڈن کا کہنا ہے کہ جمہوریت واپس لینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا۔

ٹرمپ اور بائیڈن دونوں ہی جیت کیلئے پر امید ہیں، امریکی میڈیا کاکہناہےکہ الیکشن ڈے سے قبل ہونیوالی ’’ارلی ووٹنگ‘‘ میں 10کروڑ 20 لاکھ سے زائد امریکیوں نے حق رائے دہی استعمال کرلیاہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ ارلی ووٹنگ 2016میں پڑنے والے ووٹس کا تقریباً75فیصد ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے نتائج سے قبل ہی کامیابی کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی سے اچھا اچھا محسوس ہورہا ہے، ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے آغاز پر کہا کہ وہ ابھی سے ہی جیت کا سوچ کر اچھا محسوس کررہے ہیں،انہوں نے پیشگوئی کی کہ وہ فلوریڈا اور ایریزونا جیسی اہم ریاستوں میں بڑی انتخابی فتوحات حاصل کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہماری فتح ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام اہم ریاستوں میں فتح کی توقع کرتے ہیں جو انتخاب کا فیصلہ کریں گی۔

ہمارا خیال ہے کہ ہم ٹیکساس میں نمایاں کامیابی کے ساتھ جیت رہے ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ ʼمجھے لگتا ہے کہ ہم شمالی کیرولائنا میں بہت بہتر کام کرنے جارہے ہیں، ہمارے خیال میں ہم ہر جگہ بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،ورجینیا ارلنگٹن میں ری پبلکن نیشنل کمیٹی آفسز کے دورے کے موقع پرامریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھرالیکشن ڈے کے بعد گنتی کرنے پر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ امریکا الیکشن کے روز ہی فاتح کا نام جاننے کا حقدار ہے۔

آپ کے پاس تاریخ موجود ہے اور وہ تاریخ 3 نومبر ہے، ٹرمپ نے پنسلوینیا کے حوالے سے عدالتی فیصلےپر بھی تبصرے میں کہاکہ میل کےذریعے 3 روز تک موصول ہونیوالے بیلٹ پیپرز کی گنتی کیلئے الیکشن نتائج کاتاخیر سے اجراء کرنا مناسب نہیں۔

ان کاموں میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پوری دنیا انتظار کررہی ہے، ملک انتظار کررہا ہے۔جب ان سے پوچھا گیاکہ انہوں نے اپنی جیت یا ہار کے متعلق تقریر لکھ لی ہے تو انکا کہناتھاکہ نہیں ۔

تازہ ترین