لاہور(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے منگل کے روز وزیراعلیٰ آفس میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں قومی اداروں کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات اور عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا جائے گا،سیاسی یتیم پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں-