لاہور (خبرنگار) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی بورڈز میں عارضی افسران تعینات کر دیے۔ محکمہ نے دو مزید تعلیمی بورڈز میں عارضی سکر ٹری اور کنڑولر تعینات کردیے گئے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر حافظ محمد اسماعیل کو ملتان تعلیمی بورڈ کا کنڑولر امتحانات تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر طاہرہ کلثوم کو سیکرٹری ملتان تعلیمی بورڈ تعینات کردیا گیا ۔ جبکہ محمد نعیم بٹ کو کنڑولر امتحانات گجرانوالہ بورڈ تعینات کردیا گیا۔