• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم جیسا فائٹر پاکستان میں نہیں دیکھا، عامر خان


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ محمد وسیم جیسا فائٹر پاکستان میں نہیں دیکھا، محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کے لیے تیار ہیں۔

باکسر عامر خان کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم سے اسکاٹ لینڈ میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان کے واحد پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کررہے ہیں جہاں اُن کی ملاقات باکسر عامر خان سے ہوئی۔

ملاقات میں عامرخان نے محمد وسیم کو فائٹ کے لیے مشورے دیے اور کہا کہ محمد وسیم باصلاحیت اور پاکستان کےنمبرون باکسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم کو سرپرستی کی ضرورت ہے جبکہ باکسر عثمان وزیر بھی محمد وسیم کی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ 

تازہ ترین