امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سستی اور زیادہ طاقتور بیٹریاں تیار کی جائیں گی ۔کمپنی کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگلے تین برسوں میں ایک مکمل خود کار ٹیسلا گاڑی تیار کرلی جائے گی ۔جس پر 50 ہزار ڈالرکی لاگت آئے گی ۔ایلون مسک کا د عویٰ ہے کہ یہ نئی بیٹریاں گاڑیوں کو پانچ گنا زیادہ انرجی ،چھ گنا زیادہ طاقت فراہم کرے گی ۔اورا س سے ڈرائیونگ فاصلے میں 16 فی صد اضافہ ہو گا ۔امریکی کمپنی ٹیسلا کے اس منصوبے کے تحت بیٹریوں کو کار کے اندر ہی لگا یا جائے، تاکہ یہ اس کے ڈھانچے کا حصہ ہوں۔
لہٰذا اس سے بیٹریوں کے اضافی وزن سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔سستی ٹیسلا گاڑیوں کی جدت کا بنیادی جُزو یہ ہے کہ کمپنی ایسی بیٹریاں بنائے جو ان کی کام صلاحیت کو واضح طور پر بڑھا دیں۔پروفیسرا سٹین لے وٹینگھام کے مطابق ان تمام ممکنات پر کام کرنے میں بڑا رسک موجود ہیں لیکن اس کے معاشی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔
ٹیسلا کمپنی پینا سونک اور ایل جی بیٹریاں خریدنے کے ساتھ ساتھ خود بھی بیٹریاں تیار کرے گی۔ مسٹر رالز کا کہنا ہے کہ لیتھیم آن بیٹریوں میں استعمال ہونے والا بیشتر مواد بہت قیمتی ہوتا ہے، اسی لیے اس کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی نہیں کی جا سکتی۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بہت جلد مکمل خود کار گاڑی متعارف کروادی جائے گی ۔