• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کو گرفتار کر لیا گیا


بھارتی معروف صحافی، ریپبلک ٹی وی چینل کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے آج صبح ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارناب گوسوامی کے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا، پولیس ارناب گوسوامی کو گرفتارکر کے  کرائم برانچ کے دفتر گئے۔

ارناب گوسوامی کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کے مطابق ارناب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیرئر ڈیزائنر کو خود کشی کے لیے اکسانےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ارناب گوسوومی کو سالوں پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، کیس 53 سالہ خاتون انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد درج کیا تھا۔

انٹیرئر ڈیزائنر اور ان کی والدہ مئی 2018ء میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹیرئر ڈیزائنر کی جانب سے خود کشی سے قبل ایکم خط تحریر کیا گیا تھا۔

تحریر کیے گئے خط میں انٹیریر ڈیزائنر نے الزام عائد کیا تھا کہ ارناب گوسوامی نے انہیں ریپبلک نیٹ ورک اسٹوڈیو کی انٹیریر ڈیزائنگ کے عوض معاوضہ ادا نہیں کیا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہیں۔

ریپبلک چینل کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ  ارناب گوسوامی کو اُس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو ماضی میں زیر تفتیش تھا مگر بعد ازاں اس کیس کو داخل دفتر کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین