• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فیصل عرب کی بینچ میں کمی محسوس کریں گے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کہتے ہیں کہ جسٹس فیصل عرب کی بینچ میں کمی محسوس کریں گے۔

سپریم کورٹ کے جج فیصل عرب آج ریٹائر ہو رہے ہیں، اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس فیصل عرب کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں 6 سال اور 5 سال سپریم کورٹ میں کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فیصل عرب دیانتدار اور مہذب انسان ہیں، ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں، جسٹس فیصل عرب کے لکھے فیصلے قابلِ تعریف ہیں۔


چیف جسٹس پاکستان گلزار احمدنے مزید کہا کہ بار اور بینچ انصاف کی فراہمی کے 2 ستون ہیں، جسٹس فیصل عرب نے بار اور بینچ کے قلبی تعلقات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ بار اور بینچ کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، جسٹس فیصل عرب کو سپریم کورٹ کے ایک منفرد جج کے طور پریاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین