اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ جسٹس فیصل عرب نے انتخابی عذرداریوں، ٹیکس اور ماحولیات سمیت اہم امور میں اہم فیصلے دیئے۔
سپریم کورٹ کے جج فیصل عرب آج ریٹائر ہو رہے ہیں، اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔
اٹارنی جنرل خالد پاکستان جاوید خان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فیصل عرب کی خصوصیت ہے کہ انہوں نے 3 نومبر کی ایمرجنسی کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس فیصل عرب کے سامنے آئین شکن بھی خصوصی عدالت میں پیش ہوا۔
اٹارنی جنرل پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے خصوصی عدالت میں مشرف کے خلاف ٹرائل کو غیر جانبداری سے چلایا۔
خالد جاوید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس فیصل عرب کا خصوصی عدالت میں رویہ غیر جانبداری کا عکاس تھا، ان کا بطور جج کیریئر شاندار رہا۔