• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 8 اموات، 492 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9531 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 492 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1681958 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، یوں صوبے میں اب تک 147787 کیسز ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 357 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح صوبے میں اب تک 139633 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔ 


انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2647 ہوگئی ہے۔ اس وقت 5507 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 5218 مریض گھروں اور 2 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں 287 مریض زیرعلاج ہیں اور 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 29 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 492 کورونا کیسز میں سے 354 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 129، ضلع جنوبی106، ضلع وسطی 68، ضلع ملیر 21، ضلع کورنگی 19 اور ضلع غربی میں11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 32، ٹنڈو محمد خان 13، جامشورو 9، ٹھٹہ7، خیرپور 6، مٹیاری5، دادو، گھوٹکی، سجاول اور سکھر میں 4 - 4 کیسز، بدین، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں 3 - 3 کیسز، شکارپور اور سانگھڑ میں 2 - 2 اور لاڑکانہ میں ایک  کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین