• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی: اکتوبر میں 2 ہزار 701 کمپنیز رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ماہ اکتوبر میں 2 ہزار701 کمپنیز رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 99 فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرائی گئی کمپنیوں میں69 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 28 فیصد سول پروپرائٹرز اور 3 فیصد لسٹڈ ہیں۔


اعلامیے کے مطابق اکتوبر کےد وران غیر ملکیوں نے 97 کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں،کمپنی رجسٹریشن میں سال در سال 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹر کی گئی کمپنیوں میں 341 تجارت، 245 تعمیرات،231 آئی ٹی اور231 خدمات شعبوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یورپ سے جن ممالک کی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ان میں بیلجیئم، ڈنمارک، جرمنی، ترکی اور برطانیہ شامل ہیں۔

ایشیا سے چین، جنوبی کوریا، سنگا پور، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سے بھی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ایس ای سی پی میں الجرائز اور امریکا سے بھی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

تازہ ترین