• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کسانوں کے احتجاج پر لاٹھی چارج پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ان کسانوں کی پیداوار کو ذخیرہ کرکے گندم، چینی اسکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم کو نوازا گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کو وزارتوں سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں گزشتہ روز دھرنا دیا تھا۔

لاہور پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر بیٹھے مظاہرین کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی تھی جبکہ اس کریک ڈاؤن میں درجنوں کسانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

تازہ ترین