• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل امریکا میں ووٹ ڈالنے والی پہلی برطانوی شاہی رکن بن گئیں

برطانوی شاہی خاندان سے وابستہ رہنے والی میگھن مارکل کیا امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں؟

میگھن مارکل سابق امریکی اداکارہ ہیں، جو برطانوی شاہی حیثیت سے باضابطہ طور پر دستبردار ہوچکی ہیں۔

انہوں نے حالیہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل گزشتہ کئی ماہ کے دوران لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے اور ووٹ ڈالنے سے متعلق ترغیب دیتی رہی ہیں۔

انہوں نے اس مہم کے دوران کہا تھا کہ ہر چار سال بعد ہمیں بتایا جاتا ہے کہ یہ ہماری زندگی کا اہم ترین الیکشن ہے، یہ ایسا انتخاب ہے، جس میں ووٹ ڈال کر ہم اپنی اقدار کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں اور ہماری آواز سنی بھی جاتی ہے۔

ان سے قبل شاہی خاندان میں برٹس کنگ ایڈورڈ 8 سے شادی کرنے والی ڈچز آف ونڈسر والس سمپس بھی امریکی خاتون تھیں۔

لیکن ان کے حوالے سے کسی بھی ذریعے سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا تھا یا نہیں۔

آخر ی اطلاعات آنے تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ووٹ ڈالنے کی بھرپور حامی پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟ کیا انہوں نے قبل از وقت ووٹ ڈالا یا پھر کیلیفورنیا میں اپنے آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کیا؟

ادھر پرنس ہیری نے ایک بیان میں واضح کیا کہ شاہی رکن ہونے کی حیثیت سے میں نے زندگی میں کبھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل شاہی خاندان کا رکن ہونے کا مقصد سیاست سے دوری اور غیر جانبدار رہنا ہے۔

تازہ ترین