• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ نہ دینے پر صوبائی وزیر نے پانی بند کرا دیا، مظاہرین کا الزام،علی مردان شاہ کو بلیک میل کرنے کی سازش ہے ، ترجمان

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)تھر کے ڈیڑھ سو سے زائد باسیوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر پاپولیشن اینڈ ویلفیئر علی مردان شاہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں ووٹ نا دینے پر ان کی زمینوں اور گائوں کا پانی بند کردیا ہے اور غیرقانونی گرفتاریاں کرائی ہیں۔ جبکہ صوبائی وزیر کے ترجمان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ علی مردان شاہ کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور یہ انہیں بلیک میل کرنے کی سازش ہے ۔
تازہ ترین