کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید جونیئر بدھ کو مختصر علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہیں بنوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ عبدالرشید جونیئر اپنے دور کے بہترین سینٹر فارورڈ رہے ہیں۔ وہ 1968 اولمپک میں گولڈ، 1972اولمپک میں سلور اور 1976 اولمپک میں برانز جتنے والی قومی ٹیم کا حصہ رہے جبکہ 1968 اولمپک اور 1972 اولمپک میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔1971 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی فاتح پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔ ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے وقت سب سے زیادہ 96 اسکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑی تھے، وہ قومی ہاکی ٹیم کے منیجر، کوچ اور پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر بھی رہے۔