کراچی (نیوز ڈیسک)سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ نئے گوادر ائیرپورٹ کے مکمل ہونے کے بعد پر پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔چیمبر آمد پر صدر راولپنڈی چیمبرز محمد ناصر مرزا, سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ میٹنگ کے دوران چیمبرز کے عہدیداروں کی جانب سے اسلام آباد سے گوادر کی براہ راست پرواز کی شروع کرنے اور افغانستان، یورپ و امریکہ کی پروازیں چلانے اور بڑھانے کی درخواست کی گئی۔سی ای او پی آئی اے نے چیمبر عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ پروازیں ملکی مفاد میں چلائی جائیں گی ۔