انقرہ(اے ایف پی)ترکی نے نئے سوشل میڈیا قانون کی عدم تعمیل پر سوشل میڈیا کمپنیوں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر 12،12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔
ترک حکام کایہ بھی کہنا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں 34 لاکھ ڈالر جرمانہ، اشتہار پر پابندی اور 5 ماہ کے اندر اندر 50 فیصد بینڈوتھ میں کمی ہوگی۔
اے ایف پی کے مطابق قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنی کا نمائندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر ʼمتنازع مواد کو ہٹانے اور ترکی کے اندر صارف کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔