• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی و بیروزگاری نےعوام کو دووقت کی روٹی کا محتاج بنادیا‘علی احمد کرد

کوئٹہ(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پس پردہ حکمرانی کے بھیانک نتائج ہم سب کے سامنے ہیں ،آج عوام تو موجود ہیں مگر ان کی روح زخمی ہے۔ آئین وقانون تو موجود ہیں مگر ان کی حیثیت خزاں کے موسم میں زرد پتوں کی طرح ہے جو ہوا کے ایک جھونکے کی بھی تاب نہیں لاسکتے ،قوم اور عوام تو بہت دور کی بات یہاں تو کمر توڑ مہنگائی ،بے روزگاری اور نان شبینہ کی پریشانی کی وجہ سے عوام اور ان کے بچوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں ایک جونیئر کلرک مہینہ بھر کی تنخواہ میں اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی اور بوڑھے والدین کے علاج کیلئے ادویات خرید نہ سکتا ہووہ بجلی‘ گیس اور پانی کا انتظام کس طرح کرسکتا ہے۔ حکومت اور حکومت پر قابض طاقتور حلقوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،ان حالات سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ غریب عوام کو ان کی پریشانیوں سے فوری طورپر نجات دلائی جائے۔ 
تازہ ترین