ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرائنڈنگ یونٹ، پاپڑ فیکٹری، ملک کولیکشن سنٹرز سمیت 16 فوڈ یونٹس سیل جب کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیا، چیکنگ کے دوران، 590 لٹر ملاوٹی دودھ، 600 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا، علاوہ ازیں 768 لٹر آئل، 475 کلو خشک دودھ پاؤڈر، 250 کلو آٹا، 145 کلو خام اشیاء برآمد کی گئیں، بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں علی کرسپو پاپڑ فیکٹری، ایم نفیس چکن شاپ، شاہویز مصالحہ جات گرائنڈنگ یونٹ،خانیوال میں شہباز قدیر گولی ٹافی شاپ، ساہیوال میں بابا فرید ملک کولیکشن سنٹر،علی آئس فیکٹری،رحیم یارخان میں عطاری سویٹس ،بہاولنگرمیں آب رحمت پیور ڈرنکنگ واٹر فلٹریشن پلانٹ،ساہیوال میں ملک عظیم ملک شیک اینڈ فریش جوس کارنر، بادشاہ ڈرنک کارنر، پاکپتن میں پہلوان سویٹس، بلال ٹک شاپ، ڈی جی خان میں مجاہدکریانہ، لیہ میں ہجویری ملک شاپ اور بہاولنگرمیں اقبال ملک شاپ کوسیل کیا گیا۔