وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر گلگت کے عوام کو گمراہ کرنے پہنچی ہیں، ان کی آواز جھوٹ کی آواز ہے، عوام کی آواز نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو بدحال کرنے والے گلگت کے عوام کو کیا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی سیاست کو بدلا، جہاں دو پارٹیاں باریاں لگاتی تھیں وہاں انصاف کی حکومت قائم کی۔
شہباز گل نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج مفرور ہیں، پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے، اب چوروں اور لٹیروں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف عدالتوں سے سرٹیفائیڈ اشتہاری قرار پائے ہیں، عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جعل سازمحترمہ اب گلگت کی عوام کو چکمہ دے رہی ہیں۔