• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں

منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر نے عدالت کے باہر نصرت شہباز کا اشتہار آویزاں کر دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیئے گئے لیکن ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز گرفتار نہیں ہوئیں۔


نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کے باہر، نصرت شہباز کی رہائش گاہ اور عوامی مقامات پر اشتہار آویزاں کر دیا ہے۔

عدالت میں عدم پیشی کے باعث نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، منی لانڈرنگ ریفرنس پر آئندہ سماعت 11 نومبر کو ہو گی۔

تازہ ترین