• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ:شہباز ، حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانتیں منظور،رہائی کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، حمزہ، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی درخواست ضمانتیں منظور کیں۔ملزمان نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔
تازہ ترین