کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر کی جانب سے توہین رسالتؐ اور گستاخانہ خاکوں کی سرکاری سرپرستی کے خلاف اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے اتوار15نومبر کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر ملین مارچ منعقد کیا جائے گا،انہوں نےکہا حکومت کی معاشی پالیسی اور مہنگائی کو مسترد کرتے ہیں۔وفاقی حکومت اشیائے خوردنوش سمیت عام استعمال کی چیزوں کو 25جولائی 2018کی قیمتوں پر فوری بحال کرے۔ان خیالات کااظہا را نہوں نے فاران کلب میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کی صاحبزادی کی تقریب نکاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امراء اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ودیگر ذمہ داران بھی موجو دتھے۔