• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ملتان، شکایات سیل سے 550درخواستیں غائب ہونے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے شکایات سیل سے ساڑھے پانچ سو سے زائد درخواستین غائب ہونے پر انکوائری کا حکم دیا ہے اور درخواستیں شعبہ شکایات سیل میں جمع کروانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ جاری کر دہ ہدایات کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان میں سائلین سے درخواستیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خود وصول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کے شعبہ شکایات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ساڑھے 500 سے زائد درخواستین غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں بیشتر ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ تھیں جبکہ ایکسائز ،محکمہ صحت، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے خلاف آنے والی درخواستیں بھی غائب ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس متعدد سائلین نے موقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے شکایات سیل میں درخواستیں جمع کرائی گئیں مگر ان پر کارروائی ہونے کے بجائے درخواستیں غائب کردی گئیں ہیں، حیدر عباس وٹو نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی چھان بین کا حکم دیا۔
تازہ ترین