• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیداری مارچ 8 نومبر کو کراچی پہنچے گا، ایاز پلیجو

نواب شاہ (بیورورپورٹ )قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ کے وسائل ، وحدت ،جزیروں اور پہاڑوں کی حفاظت کے لئے ہزاروں مرد و خواتين پر مشتمل بيداری مارچ کاکندھ کوٹ سے آغاز ہوگادولت پور میں پریس کانفرس سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بیداری مارچ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا8 نومبر کو کراچی پريس کلب پہنچے گاانہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے وسائل، وحدت، جزيروں اور پہاڑوں کی حفاظت کے ليے نکلے ہيں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نام نہاد ترقی کے نام پر سندھ کے وسائل کو لٹنے نہیںدیں گے ہم تھر کے کارونجھر پہاڑ کی ليز کو رد کرتے ہيں انہوں نے کہا کہ سندھ کی قیمتی سرکاری زمینوں، جھيلوں پر سندھ کے وزیروں اور بلڈرز کے قبضے ہیں جبکہ اب وفاق جزيروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوٹے ہوئے ايک ايک روپے اور ہر جرم کا حساب عوام ليں گے۔

تازہ ترین