• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 نومبر کو ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، رانا ثنا

خانیوال، کبیروالہ ( نمائندگان جنگ) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ30نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انتظامیہ رکاوٹ نہ ڈالے۔ ابھی ہم عوام کو متحرک کررہے ہیں پھر موقع کی مناسبت سے اسمبلیوں سے استعفے دیں گے اور پھر کسی کو ضمنی انتخاب نہیں کرانے دینگے جنرل الیکشن ہی ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز کبیروالہ میں مقامی رہنما رانا محمد سلیم حنیف کی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایاز صادق نے کوئی غلط بیان نہیں دیا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔رانا ثناءاللہ نے ضلعی رہنما رانا محمد سلیم حنیف کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے میر شکیل الرحمٰن کو بلا جواز زیر حراست رکھا ہوا ہے بلکہ انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری انتقامی کارروائی اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش ہے ۔ میر شکیل الرحمان کو پابند سلاسل رکھ کر جیو کو کنٹرول اور بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات بنانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔عوام کو اس ظالم اور نا اہل ٹولے کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تازہ ترین