• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں اُنہیں ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈیشن کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن دو فلو رز پر مشتمل ہے، جہاں صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کو ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پرویٹنگ ایریا کے ساتھ کینٹین اور کیفے بنائے گئے ہیں اور ریلوے اسٹیشن پر پانی کے لیے نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کی 101610مربع فٹ پر مشتمل بانڈری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 300 کےوی کا ایک جنریٹر بھی لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان آج سوات میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جہاں گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم خیبرپختونخوا کے تمام خاندانوں کے لیے صحت کارڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔ 

تازہ ترین