• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار جوبائیڈن سے مل کر ایک بوڑھی خاتون فرطِ جذبات سے رو پڑیں۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنی مہم کے دوران جب ایک مقامی مارکیٹ میں پہنچے تو وہاں ان کی ملاقات ایک بزرگ خاتون سے ہوئی، جو انہیں دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئیں اور رو پڑیں۔

اس موقع پر بوڑھی خاتون نے کہا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری تم سے ملاقات اتنی آسانی سے ہوگی۔

جو بائیڈن نے بھی خاتون کی محبت دیکھ کر ان سے پرخلوص انداز میں ملے اور خاتون کو جواب میں آئی لویو کہہ دیا، جس پر خاتو ن جذباتی ہوکر رونا شروع ہوگئیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ان کے ساتھ میری ایک تصویر بنادیں، جس پر جو بائیڈن کے ٹیم ممبر نے خاتون سے کہا کہ آپ اپنا موبائل دے دیں تاکہ اس سے تصویر لے سکیں، تاہم خاتون کو فون ڈھونڈنے میں پریشانی ہوئی تو وہ دوبارہ رونا شروع ہوگئیں، پھر کچھ ہی دیر بعد ان کا فون مل گیا تو انہوں نے اس سے جوبائیڈن کے ساتھ سیلفیاں لیں ۔


خاتون کو موبائل تلاش کرنے میں مشکل ہوئی تو وہ تھوڑا سا گھبرا بھی گئیں، جس پر انہوں نے جوبائیڈن سے کہا کہ میں آپ کا وقت ضائع کررہی ہوں، مگر جو بائیڈ ن نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، میں انتظار کرلیتا ہوں۔

خاتون جو بائیڈن کے ساتھ جب تصویر بنواچکیں تو انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہی امریکا کے صدر منتخب ہوں گے۔