• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالف سوچ والوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ روکنا ہوگا، جو بائیڈن


ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی عوام سے انتخابی مہم کی تلخ یادیں بُھلانے کی اپیل کردی، کہا ہمیں مخالف سوچ رکھنے والوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ روکنا ہوگا۔

امریکا کے صدارتی انتخاب کے امید وار جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستانی سیاستدانوں کے  لیے سبق چھوڑ دیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹر ہیرس اور میں انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ لینےکی تاریخ رقم کررہے ہیں، جبکہ صدر اور نائب صدر کے لیے سات کروڑ سے زائد ووٹ لینے ہیں، جب الیکشن کا یہ مرحلہ ختم ہوجائے گا تو ہم نے وہ کرنا ہے جو ایک امریکی ہونے کے ناطے ہم نے ہمیشہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کشیدگی ختم  کرنے کے لیے مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں، ہمیں مخالفین کے ساتھ دشمن جیسا برتاؤ ختم کرنا ہوگا، ہم آپس میں دشمن نہیں ہیں، امریکی ہونے کے ناطے ہمیں جوڑنے والی چیزیں تقسیم کرنے والوں سے زیادہ مضبوط کرنی ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ اس لیے میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اور آپ نے ایک ڈیموکریٹ کی حیثیت سے مہم چلائی لیکن میں اپنی ذمہ داریاں امریکی صدر کی حیثیت سے پوری کروں گا۔

تازہ ترین