پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے پاس دو آپشنز ہیں۔
بلاول بھٹو نے دیامر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام یا تو حقیقی اور سیاسی امیدواروں کو منتخب کروائیں یا پھر کٹھ پتلیوں کو، مگر یاد رکھیں جو کٹھ پتلی اپنی بات نہیں کرسکتی، جو اپنے حق کی آواز نہیں اٹھاسکتی وہ آپ کے حقوق کے لیے کیسے لڑے گی؟۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ یو ٹرن نہیں لیتے ، یہ یہاں الیکشن کے دوران آکر یوٹرن لے سکتے ہیں تو الیکشن کے بعد بھی لے سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کے بعد گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، جنوری میں وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔