• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور بائیڈن کیساتھ صدارت کی تیسری امیدوار جو جور گنسن

 واشنگٹن ( جنگ نیوز )امریکا کے صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ری پبلکن پارٹی کے ڈانلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے وہیں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں تیسری امیدوار لبرٹیرین پارٹی کی خاتون امیدوار جو جورگنسن بھی ہیں ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے تیسرے نمبر پر ووٹ حاصل کئے ہیں لیکن ان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ان کے حاصل کردہ 1.2 فیصد پاپولر ووٹ بائیڈن یا ٹرمپ کی جیت یا ہار پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ۔ جو جورگنسن نے ایک کروڑ 60 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں ۔انہوں نے اس طرح لبرٹیرین پارٹی کی 49 سالہ تاریخ میں سب سے زیاددہ ووٹ حاصل کئے ہیں ۔وہ صدارتی انتخاب کی اس دوڑ میں واحد خاتون امیدوار ہیں ۔63 سالہ ڈاکٹر جورگنسن جنوبی کیرولینا کی کلیمسن یونیورسٹی میں نفسیات کی پروفیسر ہیں ۔ان کے ساتھ نائب صڈارت کے لئے امیدوار جرمی اسپائیک کوہن ہیں ۔

تازہ ترین