• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ گوہر خان کا منگنی کے بعد، سسرال میں استقبال

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی ہونے والی ساس فرزانہ نے اپنے گھر اُن کا استقبال کیا ہے۔

حال ہی میں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ منگنی کرنے والی گوہر خان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ کے مداح اُن کی شادی سے متعلق ہر خبر سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مداح 25 دسمبر کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاکر زید دربار کی والدہ فرزانہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ہونے والی بہو گوہر خان کے ہمراہ کچھ تصویریں پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے اپنی بہو کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں تو وہ اپنی بہو کو بوسہ بھی دیتی نظر آرہی ہیں۔


ان تصویروں میں گوہر خان اور اُن کی ہونے والی ساس نے نیلے اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ تصویروں میں غبارے اور کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گوہر خان کی ہونے والی ساس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے خاندان میں آپ کو خوش آمدید۔‘

زید دربار کی والدہ نے گوہر خان کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام دُعائیں، پیار، محبت اور سپورٹ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوگا، تم ہمیشہ خوش رہو۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور زید دربار کی منگنی کی تصویر شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

️ @zaid_darbar

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan) on


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی لیے ہوئے تھے جن میں سے ایک پر لکھا تھا ’لڑکی نے ہاں کہہ دی۔‘

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوںنے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔  

تازہ ترین