• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھوں کی رگیں کچھ افراد میں نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟

رگوں کا بہت زیادہ اُبھرنا یا نمایاں ہونا صحت مند ہونے کی علامت نہیں ہے کیونکہ اکثر یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہیں، ضروری نہیں کہ صرف جم جانے والے یا ورزش کے عادی افراد میں رگیں نمایاں ہوں، یہ کسی کی بھی ہوسکتی ہیں۔

ماہرین صحت فٹنس کی دنیا میں رگیں نمایاں ہونے کو ’وسکولیرٹی‘ کہتے ہیں جس میں رگیں نمایاں جبکہ اس کے ارگرد کی جلد پتلی نظر آتی ہے۔

ایسا جزوی طور پر جلد کے نتیجے میں چربی کی مقدار کم ہونے سے بھی ہوتا ہے جو رگوں اور مسلز کے تعین میں مدد دیتا ہے۔

رگیں ہاتھوں پر نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟

ورزش کرتے یا ساکت ہونے پر ہاتھوں میں رگیں نمایاں ہوتی ہیں جبکہ کئی بار رگوں کا نمایاں ہونا مسلز کا حجم زیادہ ہونے اور جسمانی چربی میں کمی کا نتیجہ ہوتی ہے، تاہم فٹنس ہی اس کی واحد وجہ نہیں ہے۔

اس کی چند وجوہات ہوتی ہیں جو رگوں کو زیادہ نمایاں بناتی ہیں جبکہ رگیں نمایاں ہونے پر چند اُمور کا خیال رکھا جائے تو بہتر ہے۔

بلڈ پریشر میں اضافہ

جب کوئی شخص ورزش کرتا ہے تو اس کا بلڈ پریشر یا خون کا دباؤ مسلز کی ضروریات کے مطابق بڑھ جاتا ہے کیونکہ اُنہیں مزید خون کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے نتیجے میں رگیں پھیلتی ہیں جس سے رگیں نمایاں ہوتی ہیں۔

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق روزانہ ورزش کریں۔

بہت زیادہ تناؤ کا شکار

ہاتھوں میں رگوں کا نمایاں ہونا اس بات کی بھی علامت ہوسکتی ہے کہ جسم روزمرہ کے معمولات یا فٹنس کی کوششوں کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہے۔

تناؤ کی سطح میں اضافے سے رگیں اس لیے نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

جسمانی کمزوری

جسم میں چربی کی سطح کم ہونا بھی رگوں کے اُبھرنے کا باعث بنتی ہے، پتلے افراد کی جلد کے اندر چربی کی تہہ بھی پتلی ہوتی ہے اور یہ پتلی تہہ رگوں کو چھپا نے کی بجائے زیادہ نمایاں کردیتی ہے۔

گرم درجہ حرارت

جب موسم گرم ہو تو جسم کی جانب سے اضافی خون رگوں کی سطح پر بھیج کر جسم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔کئی بار اس کے نتیجے میں رگیں پھول جاتی ہیں کیونکہ ہاتھوں کی خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

یعنی سرد موسم میں اُلٹ ہوسکتا ہے جب رگیں ٹھنڈک کی وجہ سے کم نمایاں ہوتی ہیں۔

صاف جلد اور عمر

کچھ افراد قدرتی طور پر شفاف جلد کے مالک ہوتے ہیں تو اس سے بھی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں، خاص طور پر اگر وہ ورزش کرنے کے عادی ہوںجبکہ دیگر افراد میں قدرتی طور پر رگیں بڑی ہوتی ہیں جو اکثر ورزش کرنے پر زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں۔

اس سے ہٹ کر معمر افراد کی رگیں بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ جلد کی لچک کم ہونے پر وہ پتلی ہوتی ہیں جس سے رگیں پھیل جاتی ہیں۔

رگوں کا انفیکشن

کچھ کیسز میں یہ رگوں کے ورم کی ایک بیماری ہوتی ہے جس کے نتیجے میں رگیں نمایاں ہوتی ہیں۔ phlebitis نامی اس بیماری میں رگیں ورم کا شکار ہوجاتی ہیں اور یہ عام طور پر کسی اور بیماری سے جڑا ہوتا ہے جیسے کوئی انفیکشن، انجری یا آٹو امیون ڈس آرڈر۔

کیا یہ تشویش کی علامت ہے؟

جیسا کہ پہلے بھی کہا جاچکا ہے کہ رگوں کا اُبھرنا صحت مند زندگی کی علامت نہیں ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر اور بہت زیادہ تناؤ بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ ایک حد سے زیادہ جسمانی ورزشوں سے گریز کریں کیونکہ اس سے انجری اور چند مخصوص امراض کا خطرہ بڑھے گا۔

تازہ ترین