• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان تاحال گرفتار نہ ہوسکا

اینکر مرید عباس قتل کیس کا مرکزی مفرور ملزم عادل زمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

اینکر مرید عباس قتل کیس میں جج کے رخصت ہونے کے سبب کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی ہوگئی ہے، دوسری جانب پولیس مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

یاد رہے کہ ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر مرکزی ملزم عادل زمان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عاطف زمان کو بھی عدالت پیش نہیں کیا گیا جبکہ مدعیہ زارا عباس اپنے والد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ 

تازہ ترین