آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیرِ اعظم عمران خان کی پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر حاضری


وزیرِ اعظم عمران خان اچانک پاکپتن پہنچ گئے جہاں انہوں نے بابافرید گنج شکر کے مزارپر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیرِاعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے حافظ آباد جاتے ہوئے اچانک پاک پتن پہنچے۔

ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال سول و پولیس حکام نے کیا ، وزیرِ اعظم ہیلی پیڈ سے سیدھا درگاہِ بابا فرید گنج شکر پہنچے۔

وزیرِاعظم عمران خان دربار ِبابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری کے بعد حافظ آباد روانہ ہو گئے۔


وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر پاکپتن میں سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید