• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطمئن ہوں گیم پلان کے مطابق کھیلا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اپنے گیم سے مطمئن ہوں، جیسا میرا کھیل ہے ویسا ہی کھلتا ہوں۔

راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا بریفنگ میں بابر اعظم نے کہا کہ میری کوشش یہی تھی کہ گیم پلان کے مطابق کھیلا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ لگی، جس کے باعث میچ میں جیت ملی۔


بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھلائیں، جب ورلڈ کپ میں جائیں گے تو ہمارے پاس پلیئرز ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی کافی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، نئے لڑکوں کو جتنا کھلایا جائے، انہیں اتنا ہی اعتماد ملے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاداب خان بہتر ہورہے ہیں لیکن ان کی میچ فٹنس ویسی نہیں جیسی ہم چاہتے ہیں۔

بابر اعظم نے پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلی اور سال میں 1000رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

انہوں نے 2020 میں ایک ہزار رنز بنائے تو وہ مسلسل دوسری بار کیلنڈر ایئر میں 1 ہزار رنز بنانے والے پہلی پاکستانی بن چکے ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال بھی 1607 رنز بنائے تھے، دیگر پاکستان کھلاڑی جنہوں نے ایک سال کے دوران ہزار یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں، ان میں شعیب ملک، عمراکمل، عمران نذیر اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

تازہ ترین