• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ضرور جیتے گی، سہیل اختر پُرامید

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر پرا مید ہیں کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل اُن کی ٹیم ضرور جیتے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل اختر نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاندار کارکردگی دکھا کر کورونا وائرس وبا کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور اس سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک بار پھر متحد ہوکر میدان میں اترے گی، وہ ان مقابلوں کے لئے کافی پرجوش اور پر امید ہیں کہ جس طرح کا ٹیم کامبی نیشن بن چکا ہے، یہ ٹائٹل ضرور جیتیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے ایک سوال پر کہا کہ وہ میدان میں کراؤڈ کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ لاہور قلندرز کی سب سے بڑی طاقت ٹیم کے فینز ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی اور پی ایس ایل کا ٹائٹل ضرور جیتے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کی۔

سہیل اختر نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کی کوشش ہوگی کہ وہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں اپنی پرفارمنس سے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کریں۔

تازہ ترین