• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں 15نومبر کو منعقدہ عام انتخابات کا ضابطہ اخلاق

اسلام آباد (طارق بٹ) گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق، سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس لازمی طور پر پریذائڈنگ افسر فارم۔45 (ووٹوں کی گنتی کے نتائج) اور فارم۔46 (بیلٹ پیپر کی گنتی) کی نقول حاصل کریں اور انہیں موصولی کی رسید دیں۔ اس کے علاوہ جب پریذائڈنگ افسر پولنگ ایجنٹس سے کہے تو وہ فارم-45 اور فارم-46 پر اپنے دستخط کریں۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق، حکومتی عہدیداران کسی بھی طریقے سے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، جب کہ اس شق کا اطلاق نگراں طرز حکومت پر بھی ہوتا ہے۔ تاہم، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اس پابندی سے مبرا ہیں۔ البتہ انہیں بھی اپنی مہم چلانے کے لیے سرکاری پروٹوکول اور وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین