کراچی(صباح نیوز/اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سیاست کو بند گلی میں لے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کے بیانیے میں فرق ہے اور 30دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)کے ساتھ نہیں چلے گی، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات ہوسکتی ہے، نیب، این آر او کے علاوہ تمام معاملات پر بات چیت کو تیار ہیں،کل بلاول نے زور دار بیان دیا ہے، بلاول نے انٹرویو میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، دیکھتے ہیں ہارنے والے ہار کو تسلیم کریں گے یا نہیں، کراچی میں ریلوے اراضی پر قبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں، 14 کلو میٹرتک کے سی آر ٹریک کو کلیئر کر دیا۔