• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے بیان پر اعتراض نہیں، مخصوص لوگ خاص تشریح کر رہے ہیں، مریم


شگر ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اعتراض نہیں مخصوص لوگ خاص تشریح کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو اور میں بچے نہیں ہمیں سب معلوم ہے کہ اس بیان کو توڑ مروڑ پیش کرنے کا مقصد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوتوڑنے کی ناکام کوشش ہے،نیازی حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہے، ووٹ چوری نہیں ہونے دینگے۔ 

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں اوراب انہیں نوازشریف یاد آتے ہیں۔

ان کی حالت عوام دیکھ چکے ہیں اس لیے گلگت بلتستان کے عوام ان کو مسترد کردینگے، ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے۔

تازہ ترین