• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

پشاور(نیوز رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور محمد فاروق نے مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،پولیس نے ملزم صمد خلیل ساکن اچینی پایاں کو عدالت میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں جج کے روبرو پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے سوشل میڈیا پر مذہب ، علماء،کمرہ عدالت قتل واقعہ اور مذہبی کتابوں کےخلاف مبینہ طور پر پوسٹیں کی ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں اور ان پوسٹوں کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا تھا ۔پولیس نے انکوائری کے بعد ملزم کو گرفتارکرکے اسکے خلاف دفعہ295اے کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ پولیس نے عدالت کو درخواست بھی دی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے جسکے بعد عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین