• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئیں


مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئیں۔

مریم نوازجگلوٹ میں کارنرمیٹنگ میں شرکت کریں گی اور دیامر کے ہیڈکواٹر چلاس کےانتخابی جلسےسےمریم نوازخطاب کریں گی۔

اس سے قبل مریم نواز نے مریم اورنگزیب، محمد زبیر، احسن اقبال کے ہمراہ جہاز میں لی گئی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گلگت کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز اسکردو سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔


مریم اورنگزیب، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، شاہد خاقان عباسی اور برجیس طاہر بھی مریم نواز کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔

تازہ ترین