• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک روس مشقوں دروزبہ 5 کا تربیلا میں آغاز

پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کے درمیان مشترکہ مشقوں دروزبہ 5 کا تربیلا میں آغاز ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار مطابق دونوں ملکوں کی خصوصی فورسز 2 ہفتوں کی انسدادِ دہشت گردی مشقوں میں شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ تربیلا میں ہونے والی مشقوں دروزبہ 5 کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز 2 ہفتوں پر مشتمل انسدادِ دہشت گردی مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں رشین فیڈریشن کے سفیر دانیلا گنچ کے علاوہ دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین