• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج کا خصوصی دستہ فوجی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گیا، آئی ایس پی آر


روسی افواج کا خصوصی دستہ پاکستان پہنچ گیا، جو دو ہفتے قیام کے دوران درزبا فائیو مشق میں حصہ لے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رشین فیڈریشن فورسز کا اسپیشل دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روسی فوجی دستہ پاکستان میں دو ہفتے قیام کے دوران درزبا فائیو مشق میں حصہ لے گا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی مشق کا محور دونوں افواج کا انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کو شیئر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی مشق میں اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشن اہم جزو ہوں گے۔


تازہ ترین