• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور نے نواز شریف اور آصف زرداری کے حامیوں کو بھی غدار قرار دے دیا


وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حامیوں کو بھی غدار قرار دے دیا۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر کھرب پتی بنے، نواز شریف پیسے بھی لوٹ کر لے گئے فوج کے خلاف بھی بول رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جو نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جھنڈے لے کر پھر رہا ہے وہ بھی غدار ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو ہماری قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں رائیگاں کرے گا اسے بھارت بھیجیں گے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کا مال لوٹنے والے آپ کے درمیان آتے کیسے ہیں، جب تک انھیں گندے انڈے نہیں مارو گے یہ آپ کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین