• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر کے بعد حکومت کو نہیں دیکھ رہا، ایاز لطیف پلیجو کی پیشگوئی


قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے دسمبر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جانے کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز لطیف پلیجو نے عمران خان کی حکومت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دسمبر کے بعد حکومت کو نہیں دیکھ رہا‘۔

انہوں نے دورانِ گفتگو وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ ’خان صاحب اجازت دیں تو ہم تھوڑا گھبرالیں؟‘


قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کو دیوار سے نہ لگائیں اور ایک دوسرے کو سازشی اور ایجنٹ کہنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے کو سنجیدہ لیں، نئے الیکشن ہوں یا ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔

ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ اپنی چالاکیوں سے تبدیلی نہ لائیں، عوام کو موقع دیں، بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی کراچی کے عوام کا حق ہے۔

تازہ ترین