وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 5 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 627 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 142 افراد صحتیاب ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14343 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 627 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو 4.3 فیصد تشخیص کی شرح بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 مریض انتقال کر گئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2684 ہوگئی ہے جو شرح اموات کی 1.8 فیصد کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 1728156 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 150169 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 140550ہوچکی ہے، یعنی صحتیابی کی شرح 95 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 6935 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 6658 گھروں میں، 4 آئسولیشن سینٹرز میں اور 273 مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 245 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 627 نئے کیسز میں سے507 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 202، ضلع جنوبی181، ضلع وسطی 59، کورنگی 31، ملیر 26 اور ضلع غربی میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 34، ٹھٹھہ 10، مٹیاری 8، خیرپور اور لاڑکانہ 6 ۔ 6، سکھر 5، سجاول، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیر آباد 3 ۔ 3، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ، گھوٹکی، قمبر اور دادو 2 ۔ 2 جبکہ بدین، کشمور اور سانگھڑ میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔