• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 556 نئے کیسز، 17 کا انتقال ہوا، وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 11530 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 556 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1693488 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 148343 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ آج کورونا کے مزید 233 مریض صحتیاب ہوگئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 139866 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 17مریض انتقال کرگئے، یوں صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2664 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت 5813 مریض زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 5534 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 275 مریض زیرعلاج ہیں اور 201 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کورونا کے 30 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 556 نئے کورونا کیسز میں سے 416 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 170، ضلع جنوبی 163، ضلع وسطی 43، ضلع کورنگی 17، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی میں 8 کیسز ہیں۔ 

دیگر اضلاع حیدرآباد 20، قمبر اور شہید بینظیرآباد 12 - 12 کیسز، جامشورو11،  ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹہ 8 - 8 کیسز، سانگھڑ 7، میرپور خاص 6، بدین 4، سکھر، ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ 5 - 5 کیسز، دادو، جیکب آباد اور خیرپور 2 - 2 کیسز، گھوٹکی اور شکارپور 3 - 3 کیسز، لاڑکانہ، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور سجاول میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین